ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منیش سسودیا کا مطالبہ،ڈی یو میں دہلی کے بچوں کو ملے داخلے میں ترجیح

منیش سسودیا کا مطالبہ،ڈی یو میں دہلی کے بچوں کو ملے داخلے میں ترجیح

Fri, 01 Jul 2016 23:45:52    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی یونیورسٹی میں داخلے کا عمل کو شروع ہو گیا ہے اور ایسے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں دہلی کے بچوں کو داخلے میں ترجیح ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہ نہیں ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں 85فیصد ریزرویشن ہو یا نہ ہو، ہمارا سوال یہ ہے کہ دہلی کے ڈھائی لاکھ بچے ہر سال 12ویں کرکے آتے ہیں لیکن یہاں ایک سوا لاکھ بچوں کو پڑھانے کا ہی نظام ہے تو باقی کے سوا لاکھ بچوں کو ہم کہاں لے کر جائیں؟۔دہلی حکومت سینکڑوں کروڑوں روپے دہلی یونیورسٹی کو دیتی ہے،اگر دہلی کے بچوں کو ترجیح ملے گی تو ہم دہلی کے لوگوں کے پیسوں کو مناسب طریقے سے استعمال کر پائیں گے۔سسودیا کے مطابق دو اختیارات ہیں۔پہلے یا تو ہم اور کالج کھول لیں اور دہلی یونیورسٹی کو فنڈ کرنا بند کریں یا پھر دوسرادہلی کے بچوں کو کٹ آف میں کچھ چھوٹ ملے۔مثلا جہاں باقی بچوں کو 98فیصد پر مل رہا ہے، وہیں دہلی کے بچوں کو 93فیصد پر داخلہ مل جائے یعنی کٹ آف میں 5فیصد کی چھوٹ مل جائے۔بتا دیں کہ دہلی یونیورسٹی کے کل 61کالج میں سے 28کو دہلی حکومت مکمل یا جزوی طور پر فنڈ کرتی ہے اور اس وجہ سے ان کالج کے کاموں میں دہلی حکومت کا کچھ دخل ہوتا ہے۔


Share: